وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے صوبے میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا بڑا اعلان کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ نے تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے اضلاع بنانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے ہیں۔ میں نے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان خیبر پختونخوا کے بڑے جلسہ عام میں کیا۔ 2005 میں شیراز ایم این اے۔ اور 2018 میں حافظ عمار یاسر کے ایک بڑے اجتماع میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان بھی کیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے تونسہ اور تلہ گنگ کو اب ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔ اسی طرح مری، وزیر آباد اور کوٹ ادو کو بھی اضلاع بنانے کی منظوری دی گئی ہے اور اللہ تعالی کا شکر ہے کہ تونسہ، تلہ گنگ، مری، وزیر آباد اور کوٹ ادو کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کئے۔

تونسہ شریف، مری، وزیر آباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام ان کے فیصلے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کر کے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔